Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

چئیرمین پی ٹی آئی کے بعد ان کے شہر کا تربوز بھی عوام کو مایوس کرنے لگا

میانوالی کا تربوز نہ صرف پنجاب بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی بہت پسند کیاجاتا ہے
اپ ڈیٹ 11 جون 2023 01:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ویسے تو میانوالی میں پیدا ہونے والے تربوز کا کوئی ثانی نہیں، مگر چئیرمین پی ٹی آئی کے بعد ان کے شہر میانوالی کا مشہور پھل تربوز بھی اپنی مقبولیت کھوتا جارہا ہے۔ منافع بخش نہ ہونے کی وجہ سے اس کی پیداوار میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

تربوز گرمیوں کا پھل ہے اور ملک بھر میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ اپنے ذائقے کے ساتھ تربوز طبی لحاظ سے گردوں اور جگر کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

میانوالی کا تربوز نہ صرف پنجاب بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ اس کا خوش ذائقہ اور میٹھا ہونا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میانوالی کے تربوز کا کوئی ثانی نہیں، یہاں کا کالا تربوز اور کالا باغ کا تربوز تو اپنے ذائقے اور مٹھاس کے لحاظ سے بہت مشہور ہیں۔

بات کی جائے تربوز کی کاشت کے حوالے سے تو میانوالی میں تربوز کچہ اور تھل کے علاقوں کی میرا زمین میں کاشت کیا جاتا ہے یہاں آپ کو اس کی متعدد اقسام ملیں گی۔

منافع بخش نہ ہونے کی وجہ سے میانوالی میں تربوز کی پیداوار میں سالانہ کافی حد تک کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ زمینداروں کی اکثریت دیگر منافع بخش فصلوں کی طرف راغب ہورہی ہے۔

صحت

Summer fruits

Use of electrolytes in the body