Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بجٹ، سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، کم از کم تنخواہ 35 ہزار 550 مقرر

بزرگ شہریوں کے لئے پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان
اپ ڈیٹ 10 جون 2023 05:53pm
Good news for Sindh govt employees - Salaries increased by 35% in Budget 2023-24 - Aaj News
Industry owners will get sawab if they pay wages to the labours - Sindh budget 2023-24 - Aaj News

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کا 22 سو 44 ارب روپے کا صوبائی بجٹ پیش کیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ پینشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔

سندھ سرکار نے تنخواہوں کے حوالے سے بڑا اعلان کرکے سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ جاب کرنے والوں کے وارے نیارے کردیے۔

وزیراعلیٰ نے گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہ بڑھانے کا اعلان کیا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی۔ سرکاری ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 35 ہزار 550 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ میں کم از تنخواہ 25 ہزار ہے جس میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بڑھنے کے بعد صوبے میں کم از کم تنخواہ 33 ہزار 750 روپے ہوجائے گی۔

مراد علی شاہ نے بزرگ شہریوں کے لئے بھی اہم اعلان کرتے ہوئے پینشن میں 17 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کی تجویز ایوان میں پیش کی۔

وفاق اور سندھ کا تقابلی جائزہ

بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2019-20 میں گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15 فیصد بڑھائی تھی جبکہ اسی سال وفاقی حکومت نے 10 فیصد تنخواہ بڑھائی تھی۔ اگلے سال ہم نے 10 فیصد سیلری بڑھائی اور وفاقی حکومت نے کوئی اضافہ نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سے اگلا سال یعنی 2021-22 میں سندھ نے 20 فیصد تنخواہ بڑھائی جبکہ وفاق نے 10 فیصد اضافہ کیا۔ اور گزشتہ سال وفاق اور سندھ دونوں نے 15، 15 فیصد سرکاری ملازمین کی سیلری بڑھائی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ سال وفاق اور سندھ دونوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35، 35 فیصد اضافہ کیا۔ اگر ان سالوں کا جائزہ لیا جائے تو اس دوران سندھ نے مجموعی طور پر گریڈ ایک سے 15 کے ملازمین کی تنخواہ 236 فیصد بڑھائی جبکہ اسی عرصے میں وفاق نے تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال صوبے میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ ساڑے 17 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی تھی۔ اس سال وفاق نے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار رکھی تھی جبکہ سندھ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 35 فیصد اضافے سے 33 ہزار 750 کردی ہے۔

آپ کو ثواب بھی ملے گا، صنعت کاروں سے مکالمہ

وزیر اعلیٰ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ صنعتکار بھی ایوان میں بیٹھیں ہیں ان سے ملازمین کی تنخواہ سے متعلق عرض کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے پتہ ہے کہ آپ کو یہ بات پسند نہیں آئے گی۔ میں آپ کو کہتا ہوں کہ ورکز کو پیسے دیں گے تو آپ کو ثواب بھی ملے گا اور آپ کے ادارے کی پروڈکشن (پیداوار) بھی بڑھے گی۔

pakistan economy

Sindh budget

Economical Survey