Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا

بچی کی پیدائش ایک روز قبل ہوئی، اجنبی خاتون ٹیسٹ کروانے لےکر گئی، والدین سراپا احتجاج
شائع 10 جون 2023 02:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی۔ واقعہ کےخلاف ورثا نے احتجاج کیا ہے۔

جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی غائب ہونے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔ غم سے نڈھال والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ احتجاج کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری جناح اسپتال پہنچی۔ والد کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بچی کی پیدائش ہوئی تھی، رات 2 سے 3 بجے کے درمیان بچی اغوا ہوئی۔

پولیس نے نومولود بچی کے اغوا کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ایک نامعلوم خاتون نے بچی کا این آئی سی ایچ میں بہانے سے چیک اپ کرایا تھا۔ جناح اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Child Abuse

Jinnah Hospital

Karachi Police