Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین اپنا معمول کا طبی معائنہ کروانے کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے

جہانگیر ترین کی برطانیہ میں اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان
شائع 09 جون 2023 05:26pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اپنا معمول کا طبی معائنہ کروانے کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج رات برطانیہ جائیں گے جہاں وہ ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کریں گے، جبکہ ان کی برطانیہ میں اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جہانگیرترین کا ’’استحکام پاکستان پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان

گزشتہ روز ہی جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Jahangir Tareen

Istehkam e Pakistan Party