Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ، خواجہ سراؤں کے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے

دوسرے گروپ کے خواجہ سراؤں پر تشدد کرکے سر پھاڑ دئیے
شائع 09 جون 2023 04:54pm

چنیوٹ میں خواجہ سراؤں کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے، خدمت مرکز میں تعینات ثمن نامی خواجہ سراء نے ساتھیوں سے مل کر دوسرے گروپ کے خواجہ سراؤں پر تشدد کرکے سر پھاڑ دئیے۔

اس حوالے سے احتجاج کے دوران خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ خدمات مرکز میں تعینات خواجہ سرا پولیس کے ساتھ مل کر تشدد کراتا ہے۔ ثمن نامی خواجہ سرا ضلع کے دوسرے خواجہ سراؤں کو بلیک میل کرتا ہے۔

خواجہ سراؤں نے ثمن نامی خواجہ سرا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ ٹریفک کیلے بند کر دیا، جس سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔

خواجہ سراؤں کا خدمت مرکز میں تعینات ثمن نامی خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ثمن کو خدمت مرکز سے نکالا جائے۔

Transgender

Chinot