جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پانے کا دعویٰ
پاکستان میں سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے جہانگیرترین استحکام پاکستان پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متحرک ہیں لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے معاملات طے پانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی بنانے والے جہانگیرترین اپنی جماعت کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں، خاص طور پر ان کا ہدف پی ٹی آئی کے منحرف رہنما معلوم ہورہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین سینئر سیاستدان پرویز خٹک سے رابطے میں ہیں اور پرویز خٹک جلد ہی اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیا جائے گا، انھیں استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
Comments are closed on this story.