Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی جھگڑا، تھپڑ مارنے والا طالبعلم زیر حراست

جامعہ کراچی کے طلبا کا مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے پر سلور جوبلی گیٹ پر احتجاج
اپ ڈیٹ 09 جون 2023 04:28pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

**جامعہ کراچی میں طلبا کے معمولی جھگڑے میں بااثر افراد کی مبینہ مداخلت کے کیس میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے تھپڑ مارنے والے طالبعلم کو حراست میں لے لیا جبکہ جامعہ کراچی کے طلبا نے سلور جوبلی گیٹ پر احتجاج کیا **

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے بھانجے کو تھپڑ مارنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا۔ جامعہ کراچی میں چند روز قبل طلبا کے معمولی جھگڑے میں با اثر افراد نے مبینہ مداخلت کی تھی۔

پولیس نے مبینہ طور پر بااثر افراد کی سفارش پر مقدمہ درج کرکے تھپڑ مارنے والے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق طالبعلم نے وقت پوچھنے پر فحش کلامی کی، فحش کلامی پر احتشام نے طالبعلم کو تھپڑ مارا، احتشام کو حراست میں لے کر رات بھر حوالات میں رکھا گیا۔

دوسری جابب جامعہ کراچی کے طالبعلموں نے مقدمہ درج کرنے اور اس میں اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کے خلاف سلورجوبلی گیٹ پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

Karachi Police

Karachi university

Students Politics