Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کردیے

بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی
شائع 09 جون 2023 02:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کردیے جس کے بعد بی اے پی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ ان کی جماعت حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، خالد مگسی، غفور حیدری اور آغا حسن بلوچ کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ کمیٹی آئندہ ہفتے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی تاہم اب وزیراعظم نے ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Balochistan law and order situation

Balochistan Awami Party

Balochistan issues