Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این ایف کی کارروائی، بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار

ملزمان کے پیٹ سے 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد
شائع 09 جون 2023 10:50am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے اسلام آباد اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بحرین جانے والا بین الاقوامی اسمگلر گروہ گرفتار کرلیا جس میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کا پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا جب کہ انہیں اسپتال منتقل کرکے 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیئے گئے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ایئر پورٹ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیں جن کا مجموعی وزن 1 کلو 170 گرام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موقع پر موجود سہولتکار ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

karachi

اسلام آباد

ANF

Jinnah International Airport