Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سزائے موت پانے والا مفرور پولیس اہلکار 33 سال بعد کراچی سے گرفتار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی
شائع 09 جون 2023 10:12am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی جو 1990 میں پولیس میں بھرتی ہوکر تھانہ بائی جی شریف سکھر میں تعینات تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1990 میں سرکاری ایس ایم جی سے انور کو قتل کیا تھا، ملزم گرفتار ہوا اور ضمانت کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔

حکام نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی، البتہ ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

karachi

CTD