Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے اور شہروز کو ساتھ دیکھ کر میری بیٹی بہت پُرجوش تھی، سائرہ یوسف

فلم عید الااضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 08 جون 2023 11:18pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف اپنی نئی فلم ’بے بی لیشیس ’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

عیسیٰ خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کرونا وباء کے آنے سے قبل ہو گیا تھا تاہم کچھ کووڈ سمیت دیگر وجوہات کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ، فلم اب عید الااضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی ۔

اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سائرہ یوسف کا آج نیوز سے گفتگو کہنا تھا کہ سال 2017 سے پہلے بے بی لیشیس کو ٹیلی فلم کے طور پر پیش کیا جانا تھا تاہم پھر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسے ایک فیچر فلم بنایا جائے تو اس کے اسکرپٹ پر کام کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکس بندی بہت ٹوٹ ٹوٹ مختلف حصوں میں ہوئی لیکن اہم وجہ یہ تھی کہ کووڈ آگیا تھا کہ تھوڑا بہت کام رہتا بھی تھا اور ان حالات میں کام بہت مشکل سے ہورہا تھا آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے ۔

فلم کی کہانی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ یہ ایسی کہانی ہے جو جوانی کے پہلے پیار پر مبنی ہے آپ مختلف کرداروں کے منفرد طریقے سے دیکھیں گے کہ ان کا پہلا پیار کیسا ہوتا ہے ۔

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری پہلی مرتبہ بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئینگے دونوں کے درمیان 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے ۔

تاہم فلم میں شہروز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بہت اچھا تجربہ تھا پوری فلم میں عام طور سے زیادہ وقت لیا ، نہ صرف شہروز بلکہ دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرکے بہت مزہ آیا ۔

فلم میں پسندیدہ ڈائیلاگ کے حوالے سے سائرہ نے پہلے ہی بتایا تھا کہ ان کی پسندیدہ لائن ہے’نازیہ حسن اور ماہرہ خان، ٹُواِن وَن تھی میری صبیحہ، اس کے ساتھ تو کراچی بھی سوئٹزرلینڈ لگتا تھا’۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو میری بیٹی نورے بہت پُرجوش تھی وہ ہمارے ہی فلم کے سیٹ پر موجود ہوتی تھی اب وہ بڑی ہورہی ہے تو اسے ان چیزوں کا زیادہ اندازہ ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے جاوں گی ۔

فلم میں شہروز اور سائرہ کے علاوہ عامر قریشی ، مانی ، آدی ، سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فلم عید الااضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

Syra yousuf

Babylicious