Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے لیاری گینگ وار کا کارندہ دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار

ملزم کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا، ایس ایس پی کیماڑی
شائع 08 جون 2023 08:07pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ملزم کو مصدقہ اطلاعات کے بعد آپریشن کے دوران مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت عبدالخلیل اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم خلیل اشرف کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

arrest

Terrorist Arrested