Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قمبر شہداد کوٹ: پولیس 3 کم عمر لڑکیوں کو حراست میں لے کر رکشہ میں روانہ

پولیس نے چوری کے اصل ملزمان کے بجائے لڑکیوں کو اٹھا لیا، علاقہ مکین
شائع 08 جون 2023 03:30pm
Qambar Shahdadkot police arrest three underage girls - Aaj News

سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ میں پولیس نے تین لڑکیوں کو حراست میں لے لیا، پولیس اہلکار لڑکیوں کو رکشے میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

اہلکاروں کے لڑکیوں کو رکشے میں لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں تینوں لڑکیوں کو خوف سے روتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چوری کی واردات ہوئی تھی، پولیس نے اصل ملزمان کے بجائےلڑکیوں کو اٹھا لیا

علاقہ مکینوں کے مطابق تینوں لڑکیوں کی عمریں 12 ،10 ،9 سال ہے۔

Sindh Police

underage girls arrested