Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: ایل اے 15 باغ میں ضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے

نشست سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی
شائع 08 جون 2023 09:33am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ 2 میں ضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے، یہ نشست سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے۔

ضمنی انتخاب میں 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمراں اتحاد میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء قمر ہیں اور ن لیگ کی جانب سے مشتاق منہاس الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل راجہ ضمیر (ر) ہیں۔

الیکشن کے لئے قائم 189 پولنگ اسٹیشنز میں سے 29 حساس اور 20 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کے 3 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

باغ آزاد کشمیر میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی شمولیت کے باعث سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

azad kashmir

PTI AJK

PPP AJK

PMLn AJK