مریم نواز نے میئر کراچی کیلئے دو سینئر رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا
مریم نواز نے میئر کراچی کے لیے سینئر رہنما محمد زبیر اور رانا مشہود کو ٹاسک دے دیا.
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما کل سے 7 رکنی ٹیم کو کراچی میں جوائن کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی سے مئیر اور ڈپٹی میئر کے معاملے پر مذاکرات کرے گی۔
مذاکراتی ٹیم اس حوالے سے سعید غنی سے بھی ملاقات کرے گی۔
قبل ازیں، پیپلز پارٹی کا وفد مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کے گھر پہنچا، جہاں صوبائی وزیر سعید غنی اور نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سید شاہ محمد شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں میئر کراچی اور دیگر سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں سید شاہ زمان شاہ، یاسر شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ خالد شیخ بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.