Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے پر سرکاری اسپتال کیخلاف کارروائی

اسپتال میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی جاتی تھی۔
شائع 08 جون 2023 08:46am

چنیوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ٹیچرز کے ٹرانسفر آرڈر کے لئے جعلی میڈیکل رپورٹ جاری ہونے لگے، انکشاف ہونے پر سی او ہیلتھ طارق سہیل نے اسپتال میں قائم میڈیکل سنٹر سیل کردیا۔

اسپتال میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی جاتی تھی۔

سی او ہیلتھ کے مطابق میڈیکل رپورٹس میں جعلی سائن اور جعلی تصدیق کی جاتی تھی۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق کا کہنا تھا کہ سی او ایجوکیشن نے شکایت کی، جس کی تصدیق کرتے ہوئے سی او ہیلتھ نے سرکاری اسپتال میں قائم میڈیکل سنٹر سیل کیا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

سی او ڈاکٹر سہیل طارق کا کہنا تھا کہ جعلی میڈیکل جاری کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Chiniot DHQ Hopsital

Fake medical certificates