Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ٹو پر ریس لگاتی کار کے حادثے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

حادثے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
شائع 08 جون 2023 08:28am
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

حافظ آباد میں موٹروے ایم ٹو پر کار حادثہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شخص موبائل سے ویڈیو بنارہا تھا۔

ریس لگاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر الٹی اور کھائی میں جا گری جس سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے کا شکار افراد لاہور جا رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد رحمت اللہ، پرویز، عقیل حیدر، احسان اللہ اور ساجد علی سرگودھا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

car accident

hafizabad

M2 motorway