Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، بحیرہ عرب میں طوفان مزید شدت اختیار کرگیا

محکمہ موسمیات کراچی طوفان کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے
شائع 07 جون 2023 11:26pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں طوفان مزید شدت اختیار کرگیا، جو کراچی کے ساحل سے 1260 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کے گرد 110 تا 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

مزید بتایا کہ سازگار ماحول کے سبب سمندری طوفان آج شام تک مزید شدت اختیار کر جائے گا طوفان کا رخ اس وقت شمال مغرب کی جانب ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ فی الحال پاکستان کی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے کراچی طوفان کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

karachi

Met Office

Pakistan Meteorological Department