Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں نیا گھر خرید لیا

آصف زرداری کے گھر کا رقبہ 6 کنال ہے
شائع 07 جون 2023 07:17pm

سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نیا گھر خرید لیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کارکنوں سے ملاقات کے لئے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں نیا گھر خرید لیا ہے۔

94 سی ماڈل ٹاؤن میں واقع آصف زرداری کے گھر کا کل رقبہ 6 کنال ہے، اور سابق صدر نے اس گھر کو کارکنوں سے ملاقات کا مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو آصف زرداری سے ملاقات کے لئے بحریہ ٹاؤن جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اس لئے ماڈل ٹاؤن میں گھر خریدا گیا ہے۔

Asif Ali Zardari

Zardari