Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں تیز رفتار کار گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کھائی میں گرتے ہی کار میں آگ بھڑک اٹھی
شائع 07 جون 2023 06:30pm

موٹر وے ایم ٹو پر تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حافظ آباد میں موٹر وے ایم ٹو پر تیزرفتار کار کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم کار میں آگ لگنے سے کار میں سوار پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے تھے، ریسکیو اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار کار سوار افراد لاہور جا رہے تھے، کہ تیز رفتاری کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے، لاشوں کو تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

car accident

Accident

rescue 1122

1122