ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن ن ے 31 مئی 2023 تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار598 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14ہزار782 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کا تناسب 54 اعشاریہ 02 فیصد جب کہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 98 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار841، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556، اور بلوچستان میں رجسٹر ڈووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار247 ہے، جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار575 ہے۔
Comments are closed on this story.