Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ببر شیر کی مٹر گشتی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف
شائع 07 جون 2023 09:26am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گڈاپ میں تھدو ڈیم کے جنگل سے ببر شیر نکل آیا۔

شیر کو دیکھ کر علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شیر کو وہاں موجود لوگوں کے پاس گھومنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیر کی آواز سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے اور مدد کی تلاش میں شہری علاقے میں داخل ہوا ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ وہ نہ تو لوگوں پر حملہ کر رہا ہے اور نہ غصہ دکھا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر علاقے میں گھوم رہا ہے، پولیس کو شیر کے آنے سے آگاہ کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہم اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔

karachi

Lion

Gadap