Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی

ئپ لائن پھٹنے سے کراچی کو مزید ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل
شائع 07 جون 2023 08:41am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ٹھٹہ: شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی۔

پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو مزید ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے۔

پمپنگ اسٹیشن کے قریبی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کا مرمتی کام جاری ہے۔

karachi

Thatta

Water supply

dhabay jee pumping station