Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ : سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم داعش کا کمانڈر ہلاک

داعش کمانڈر جوابی کارروائی میں مارا گیا، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان
شائع 06 جون 2023 03:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں خطرناک دہشت گرد کالعدم داعش کا کمانڈر سبحان ہلاک ہوگیا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان نے لوئر دیر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ باجوڑ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر باجوڑ کے علاقہ ماندل خوڑ شیخ مینو میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں داعش کمانڈر سبحان عرف عثمان مارا گیا جو سیکورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہوگئے۔

امجد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں داعش کمانڈر مارا گیا، قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین چارجرز، 25 کار توس اور 3 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک کمانڈر ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مذکورہ کمانڈر کی سر کی قیمت 2 ملین روپے مقرر کی تھی۔

CTD

KPK Police

security forces operation

Pakistan Law and order situation