Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی اردویونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا، پروفیسر بھی زخمی

جھگڑا آپس میں بدکلامی پر ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 05 جون 2023 06:13pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا آپس میں بدکلامی پر ہوا جبکہ صورتحال کو قابو کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے جھگڑے میں ملوث مزید طلبا کوحراست میں لے لیا

زیرحراست طلبا کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جھگڑے کے دوران پروفیسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

karachi

Urdu University