Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

چاند نظر آنے کا دورانیہ 80 منٹ ہے، دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، محکمہ موسمیات
شائع 04 جون 2023 03:55pm
تصویر بذریعہ اے پی پی
تصویر بذریعہ اے پی پی

محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

Ruet e Hilal Committee

Hajj 2023

Pakistan Meteorological Department

Eid ul Adha 2023