Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہم خیال اراکین کا جہانگیر ترین گروپ میں نہ جانے کا فیصلہ

اراکین ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے، فیصلہ
شائع 04 جون 2023 01:40pm
سابق پی ٹی آئی رہنما مراد راس
سابق پی ٹی آئی رہنما مراد راس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا، ہم خیال اراکین نے ڈیموکریٹس کے نام سے گروپ کا اعلان کردیا۔

گروپ کا نام ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیرِ صدارت اجلاس میں فائنل کیا گیا۔

گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ نہیں جائیں گے، اراکین ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروپ میں آنے والے اراکین کی شناخت بھی ظاہر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن میں گروپ کو رجسٹر نہیں کروایا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے، گروپ مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا.

ان کا کہنا تھا کہ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

Jahangir Tareen Group

Hashim Dogar

PTI deserting leaders

Murad Ras