لاہور: لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد
لاہور میں ملت پارک کے علاقے سے لاپتا دو کمسن بھائیوں کی موت معمہ بن گئی۔ اہل خانہ نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا لیکن لاشیں گھر کے اندر سے ہی ملیں۔
لاہور میں لاپتہ ہونے والے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں ملت پارک کے علاقے سے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ ارتضی اور تین سالہ راحیل کی لاشیں گھر سے ہی ملیں، کمسن بچوں کی لاشیں گھر میں آٹا رکھنے والے صندوق سے نکالی گئیں۔ لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔ دو روز قبل دونوں بھائیوں کے لاپتا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج ہوا تھا۔
محسن نقوی کا نوٹس
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ملت پارک میں گھر سے لاشیں ملنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
محسن نقوی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور واقعہ کی سائنٹفک انداز سے تفتیش کی جائے۔
Comments are closed on this story.