Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

راولپنڈی: بدعنوان ایس ایچ او دیگر پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار

ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شائع 04 جون 2023 11:31am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

راولپنڈی میں رشوت لینے، اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر ایس ایچ او تھانہ دھمیال کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ تھانہ دھمیال کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی پی او کے مطابق ان پر رشوت لینے کا الزام تھا جبکہ بد عنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت بھی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کہتے ہیں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے خلاف کارروائی ناقابل برداشت ہے۔

rawalpindi

SHO Arrest