Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھالیا

پی ٹی آئی کے امیدوار نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔
شائع 03 جون 2023 08:01pm

چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھالیا، قائم مقام اسپیکر چوہدری ریاض احمد نے ان سے حلف لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی چوہدری لطیف اکبر 19 ووٹ لے کر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اسپیکر چوہدری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا اور پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

اظہر صادق، چوہدری ارشد، چوہدری یاسر، چوہدری علی شان سونی نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔

دوسری جانب قانون ساز اسمبلی نے آزاد کشمیر کے آئین میں پندرھویں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر میں صرف 16 وزیر بنائے جانے کی حد ختم ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریاض گجر کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیر حکومت فیصل راٹھور نے آئینی ترامیم ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن نے تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے چودھویں ترمیم میں آزاد کشمیر اسمبلی کے کل اراکین کا تیس فیصد جو کہ 16 بنتی ہے وزیر بنانے کی حد مقرر کی تھی، پندرھویں ترمیم کے بعد اب وزیر بنانے کی کوئی حد مقرر نہیں۔

Chaudhry Latif Akbar

Speaker Azad Khashmir