Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے متعلق سوال پر مہوش حیات کا جواب

گزشتہ روز اداکارہ نے فلم ’تیری میری کہانیاں‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی
شائع 03 جون 2023 07:24pm

تحریک انصاف سے متعلق سوال پر اداکارہ مہوش حیات نے انگریزی کا محاورہ استعمال کرتے ہوئے مختصر جواب دے دیا ۔

گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات نے عید الاضحی پر پیش کی جانے والی ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی ۔

تاہم اداکارہ ریڈ کارپٹ پر آئیں تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، اس دوران ایک صحافی نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر مہوش حیات سے پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن پر تبصرہ کرنے کو کہا۔

صحافی نے سوال کہ ایک سیاسی جماعت نے آپ کو سول ایوارڈ سے نوازا تھا اور آج اسے مشکلات کا سامنا ہے آپ اس پر کیا کہنا چاہتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات کا کہناتھا کہ تنقید ہماری زندگی کا ایک اہم عنصر ہے ۔

تاہم اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پرہیز کیا اور کہا کہ ہم ٹریلر لانچ کی تقریب میں آئے ہیں تو اس پر بات کرلیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان نے 2019 میں ’تمغہ امتیاز‘ کے ایوارڈ سے نوازا تھا جو کہ مختلف شخصیات کو ان کی خدمات پر دیا جاتا ہے اس وقت وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی ۔

pti

Mehwish Hayat

Tamgha e Imtiaz