Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں آوارہ کتوں نے ایک کم عمر بچے کی جان لے لی

آٹھ سالہ بچے کو 2 گھنٹوں تک کتے کاٹتے رہے
شائع 03 جون 2023 07:05pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

خیرپور کے قریب گاؤں خیر محمد مین آوارہ کُتوں نے گیم کھیلنے والی بچے فرید احمد کاٹ کر زخمی کردیا جو بعد میں جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ تھانہ احمد پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ فرید احمد نے نام سے ہوئی جس کو دو گھنٹوں تک کُتے کاٹتے اور نوچتے رہے۔

دو گھنٹے کی بعد گاؤں والوں نے فرید کو گھر لیکر گئے لیکن بچہ گھر پہنچنے تک جاں بحق ہوگیا تھا تاہم انتظامیہ کے جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

Khairpur

Stray Dogs