Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ کیلئے ریت لے جانے والی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیو جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شائع 03 جون 2023 05:15pm
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ کا نقشہ (لال رنگ میں)
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ کا نقشہ (لال رنگ میں)

باجوڑ کے علاقہ تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ تیر بانڈگئی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگیا۔

دھماکے میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ کے لئے ریت لے جانے والی ڈائنا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیو جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی ستار خان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام شیر ولی ہے، جاں بحق اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Bajaur

Remote Control BlasT