چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ملازمین کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بحال کردیا
ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے سپریم کورٹ ملازمین کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بحال کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ملازمین کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بحال کر دیا ہے۔
ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریم کورٹ ملازمین 2022 کی 3 بنیادی تنخواہوں کے مساوی جوڈیشل الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔ گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔
سپریم کورٹ ملازمین کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس موجودہ بجٹ 2022 سے ہی جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد
Supreme Court of Pakistan
supreme court employees
Special Judicial Allowance
مقبول ترین
Comments are closed on this story.