Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف علاقوں سے 6 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد

دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سےہے، سی ٹی ڈی
شائع 03 جون 2023 03:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے 6 دہشتگرد گرفتار کرکے بارود اور خودکش جیکٹس برآمد کرلیں۔

سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد گرفتار کرلیے، گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال اور گوجرانوالا میں کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مختلف شہروں میں کی جانے والی کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

CTD

lahore police

Lahore Law and order situation