Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

راول ڈیم، زہریلے کیمیکل سے مرجانیوالی مچھلیوں کو بازار میں فروخت کرنے کا انکشاف

پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 02 جون 2023 04:15pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں مچھلیاں ماردی گئی ہیں جن کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے راول ڈیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی مردہ مچھلیاں بازار میں فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مچھلی مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔

اسلام آباد

Rawal Dam