Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اجلاس وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث ملتوی کیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 08:20am
تصویر: ریڈیو پاکستان/ فائل
تصویر: ریڈیو پاکستان/ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، شہباز شریف آج شام ترکیہ کے دورہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر غور کے لئے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو شرکت کرنی تھی۔

اس سے قبل نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے 9 مئی قومی سطح پر یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

Shehbaz Sharif

National Security Committee