سندھ حکومت کا ٹرانس جینڈر تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ
ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، محکمہ تعلیم
سندھ حکومت نے ٹرانس جینڈر تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی پاکستان کی پہلی پالیسی ہے جو سندھ نے بنائی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کیلئے تعلیمی پالیسی کا ڈرافٹ حتمی مراحل میں ہے، ٹرانس جینڈر کو تعلیم کے یکساں مواقع مہیا ہونے چاہئیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم اور تربیت کے معاملات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہےہیں تاکہ انھیں معاشرے میں کار آمد فرد بنانے کیلئے یکساں مواقع مہیا ہوسکیں۔
پالیسی کے تحت خواجہ سراؤں کو تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں گی، ٹرانس جینڈر افراد کو اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔
Transgender Act
Sindh Education Department
Transgender Education
مقبول ترین
Comments are closed on this story.