Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان ضروری اسٹاف کو بلا سکتے ہیں۔
شائع 01 جون 2023 03:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان ضروری اسٹاف کو بلا سکتے ہیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اداروں کا اسٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے۔

Summer Vacations 2023

Federal Education Institutes