Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نورجہاں کے بعد چڑیا گھر کی دوسری ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار

ہتھنی کی زندگی خطرے سے باہر ہے، حکام
شائع 01 جون 2023 02:55pm
ہتھنی نور جہاں۔ فوٹو — فور پاز
ہتھنی نور جہاں۔ فوٹو — فور پاز

کراچی: نور جہاں کے انتقال کے بعد کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی مدھوبالا بھی بیمار پڑ گئی۔

مدھوبالا کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ہتھنی میں پیراسائٹ انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے نمونے انفیکشن کے لیے مثبت پائے گئے ہیں تاہم ان کی تعداد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کی ویکسینیشن سے دو ہفتے میں پیرا سائیٹ انفیکشن ختم ہوسکتا ہے۔

حکام نے مدھو بالا ہتھنی کے علاج اور ویکسینیشن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرلیا، مدھوبالا کے علاج کے لئے فوری طور پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاہم ہتھنی کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتوں چڑیا گھر میں نور جہاں ہتھنی بلڈ پیرا سائیٹ انفیکشن سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد مدھو بالا کے بلڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خون کے جراثیم ایک خاص قسم کی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

مدھو بالا ہتھنی کو بلڈ پیرا سائیٹ سے متاثر ہونے پر پندرہ روز کے وقفے سے دو ویکسینیشن کی ڈوزدی گئی تھی۔

Elephant

Karachi Zoo

Madhubala