Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پبلک سروس کے امتحانات میں فراڈ کی رپورٹ منظر عام پر

2020 کے امتحانات میں فراڈ کرکے 400 پیپرز میں ٹیمپرنگ کی گئی۔
شائع 01 جون 2023 01:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ پبلک سروس کے امتحانات میں فراڈ کی رپورٹ سامنے آگئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے امتحانات میں فراڈ کرکے 400 پیپرز میں ٹیمپرنگ کی گئی۔

رپورٹ میں مقابلے کے امتحانات میں سابق کنٹرولر سمیت 5 افراد ذمہ دار قرار دئے گئے ہیں۔

مقابلے کے امتحانات میں سابق کنٹرولرہادی بخش کلہوڑو کو اہم ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر شوکت اجن، سیکرٹ برانچ انچارج فاروق نور کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں دو سیکریٹریز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی تفتیش میں ٹیمپرنگ اور جعلسازی کی تصدیق کی گئی۔

جعلسازی میں ملوث سابق چیئرمین بیرون ملک فرار ہے۔

Fraud

Sindh Public Service Commission Exams