فنڈز کی عدم ادائیگی، پشاور بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ
پشاور بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، بسیں چلانی والی کمپنی کے بعد اسٹیشن مینجمنٹ کمپنی نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔
پشاور میں بی آر ٹی اسٹیشنز مینجمنٹ کمپنی نے خط میں لکھا کہ 11 کروڑ 47 لاکھ کے بقایاجات ہیں جس کیلئے کئی بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ بی آر ٹی میں روزانہ 3 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں تاہم فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف ان کے ملازمین متاثر ہورہے ہیں بلکہ رقم کی عدم ادائیگی پر مسافر متاثر ہوسکتے ہیں۔
اسٹیشنز مینجمنٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ معاملے میں مداخلت کرکے رقم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
اس سے قبل بی آر ٹی بسیں چلانی والی کمپنی نے بھی وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر تین مہینوں سے بند 45 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کا مؤقف ہے کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے فنڈز تاخیر کا شکار ہے تاہم حکومت منصوبہ بند نہیں کرنا چاہتی اسلئے جلد رقم جاری ہوگی۔
Comments are closed on this story.