Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کے فضائی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیف پائلٹ سی ایم ہاؤس نے 3 کروڑ 85 لاکھ روپے مانگ لئے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 12:04pm

رواں سال وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر مجموعی طور 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے فضائی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق رواں سال وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر مجموعی طور 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ ہوئے۔

چیف پائلٹ نے سیکرٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو مزید فضائی اخراجات کیلیے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مانگ لیے ہیں، اور اس کے لئے سیکرٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کہا ہے کہ فضائی سفر جاری رکھنے کے لئے رقم جاری کرنا لازم ہے۔

چیف پائلٹ نے مراسلے میں بتایا کہ رواں سال وزیر اعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ ہوئے، ہیلی کاپٹر کی مرمت اور ایندھن کیلیے 3 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری نہیں ہوئے۔

چیف پائلٹ نے مراسلے میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر، پلین چارجز، ایندھن اور مرمت کیلیے 10 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے، اس رقم میں سے 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ کئے گئے، 23 لاکھ 48 ہزار51 روپے کی رقم بیلنس میں موجود تھی، 3 کروڑ 63 لاکھ 17 ہزار 208 روپے کے بل ابھی التوا ہیں۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah