Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ملزمان سے 3 کروڑ سے زائد رقم اور شناختی کارڈ کی کاپیاں برآمد ہوئیں، ایف آئی اے
شائع 30 مئ 2023 10:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی اس دوران کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں توحید خان، فاروق خان، امجد حسین اور منصور خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 3 کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ پکڑے گئے افراد سے متعدد شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

FIA

money laundring case

ILLEGAL FOREX OPERATORS