Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت خزانہ کا مہنگائی کا اعتراف، آنے والے مہینے کیسے ہوں گے؟

توقع ہے کہ عید اور عالمی و ملکی ماحول میں بہتری کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔
شائع 30 مئ 2023 08:06pm

وزارت خزانہ نے مئی کے مہینے میں بلند افراط زر برقرار رہنے کا اعتراف کیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں بہتری آنے والے مہینوں میں مقامی قیمتوں کو کم کر دے گی۔

اپنے ”ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک“ میں، وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ جیسا کہ اپریل کے مہینے میں مشاہدہ کیا گیا تھا، مئی 2023 میں افراط زر کا دباؤ برقرار رہا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’قیمتوں کی بڑھتی ہوئی سطح کی ممکنہ وجوہات سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سپلائی چین میں رکاوٹیں، میکرو اکنامک عدم توازن اور سیاسی غیر یقینی کی وجہ سے ہونے والی قدر میں کمی ہے۔‘

وزارت خزانہ کے مطابق مئی 2023 میں افراط زر 34 سے 36 فیصد کی حد میں رہا۔

کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر اپریل 2023 میں سالانہ بنیاد پر 36.4 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچی، جب کہ پچھلے مہینے میں 35.4 فیصد اور اپریل 2022 میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔

تاہم، وزارت خزانہ کا خیال تھا کہ بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں کے لیے سازگار نقطہ نظر سے کرنسی کی قدر میں کمی کے منفی اثرات دور ہونے کی توقع ہے۔

’اس کے علاوہ، بروقت اقدامات اور متوقع سیاسی استحکام کی وجہ سے فصل کا بہتر آؤٹ لک قیمتوں میں استحکام حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی نقل و حمل کی لاگت پر اثر انداز ہوکر ضروری اشیاء کی کم قیمتوں میں منتقل ہو جائے گی۔‘

مئی کے مہینے میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں عید اور عالمی و ملکی ماحول میں بہتری کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ”پائیدار حد“ میں رہنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت نے مالی سال 2023 میں 0.29 فیصد عارضی جی ڈی پی کی نمو رپورٹ کی ہے۔

وزارت نے اس کمی کی وجہ ”غیر یقینی بیرونی اور گھریلو اقتصادی ماحول سے پیدا ہونے والے چیلنجز“ کو قرار دیا۔

تاہم، حکومت کی طرف سے ”مناسب پالیسی مکس“ سے اقتصادی حالات میں بہتری کی امید ہے۔

pakistan economy

remittance

gdp growth

Ministry of Finance

Pakistan Inflation

Monthly Economic Update & Outlook

Consumer Price Index (CPI)

CPI Inflation

FY23 ECONOMIC OUTLOOK