Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 26 افغان باشندے گرفتار

غیر ملکی باشندوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 08:26pm
تصویر میں دو درجن کے قریب افغان شہریوں کو کراچی پولیس کی تحویل میں دکھایا گیا ہے۔
تصویر میں دو درجن کے قریب افغان شہریوں کو کراچی پولیس کی تحویل میں دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے بلوچستان سے ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 26 افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

منگل کو پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ افغان شہری صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر حب سے کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندے حب ریور روڈ پر واقع رئیس گوٹھ میں موجود تھے اور شناختی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہونے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

آج نیوز کی حاصل کردہ ایک تصویر میں تقریباً دو درجن مردوں کو دکھایا گیا ہے، جن میں سے زیادہ تر کی عمر بیس سال تک ہے، اور وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ افراد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان پہنچے تھے۔

پولیس نے افغان شہریوں کے خلاف فارنرز ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سندھ میں پولیس حکام نے اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد متعدد افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے، اس قبضے نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر شہریوں کئ انخلاء کو جنم دیا تھا۔

رواں سال کے شروع میں سینکڑوں افغان شہریوں کو پاکستان میں سزائیں کاٹنے کے بعد واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔

دسمبر 2022 میں سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ کی جیلوں میں سینکڑوں افغان بچے بند ہیں۔ جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

karachi

afghan citizen