Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مظفر آباد میں زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

ریسکیو آپریشن جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 01:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

دھنی کے مقام پرزیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

مظفرآباد آزاد کشمیر میں دھنی کے مقام پر زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، بعد ازاں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کے علاقہ دھنی میں دریائے نیلم پر بیلی برج لانچ کیا جارہا تھا، اس دوران پل کا ڈھانچہ اچانک پھسل کر دریائے نیلم میں جا گرا، اور مشینوں اور رسوں کے ذریعے پل کو کھینچنے میں مصروف مزدور بھی دریائے نیلم میں جاگرے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 3 لاشوں کو دریائے نیلم سے نکالا جاچکا ہے، اور دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، موقع پر موجود علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب المناک حادثئ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے نیلم شاہراہ پر ٹریفک بند کردی ہے، مظاہرین نے اس واقع کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

The bridge collapsed