Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

جی ایچ کیو گیٹ حملہ، عدالت کا 12 ملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم

ملزمان کا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کے زمرے میں آتا ہے، عدالتی حکم
شائع 29 مئ 2023 06:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں ملوث 12 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کے لئے طلب کیا۔ عدالت نے ملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دیا۔

ملزمان تھانہ آر اے بازار اور سول لائنز میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ جیل حکام کو ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان، محمد علی، علی حسین، لعل شاہ، شہریار، ذوالفقار، فرہاد خان کو ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ3،7،9 کے زمرے میں آتا ہے۔

PDM

Imran Khan Arrest

9 May

Military courts in Pakistan