Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا دعویٰ مسترد، خواتین سے بدسلوکی کی خبر من گھڑت ہے، ڈاکٹر انوش مسعود

جیل میں ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی کسی خاتون نے کوئی شکوہ نہیں کیا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر
شائع 29 مئ 2023 06:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا جیل میں خواتین کے ساتھ بدسلو کی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

لاہور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین سے ملاقات کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں خواتین سے بدسلوکی کی خبر من گھڑت قرار دی۔

انھوں نے کہا کہ جیل کے اندر ماہر نفسیات اور اسپیشل گائنا کالوجسٹ بھی موجود ہیں، کسی ایمرجسنی کی صورت میں بہتر علاج فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام دس خواتین سے ملاقات میں کسی نے بدسلو کی اور سہولیات کے فقدان کا شکوہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین سے بدسلوکی کئے جانے کا بیان دیا تھا جس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے دو رکنی کمیٹی کو خواتین قیدیوں سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔

imran khan

Punjab police

pti women arrest