Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مایوس کُن کاروباری دنوں کے بعد 100 انڈیکس میں تیزی

'سرمایہ کار اب بھاری منافع اور بونس دیکھنے کی طرف متوجہ ہیں۔'
شائع 29 مئ 2023 05:05pm
کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک شخص اسکرین پر شیئرز کی قیمتیں دیکھ رہا ہے۔ (تصویر:اے ایف پی)
کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک شخص اسکرین پر شیئرز کی قیمتیں دیکھ رہا ہے۔ (تصویر:اے ایف پی)

**پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔ جو کاروبار کے اختتام تک 375 پوائنٹستک پہنچا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار340 پوائنٹس پر بند ہوا۔ **

تقریباً 2 بجکر 40 منٹ پر انڈیکس 41,429.74 کی سطح پر آچکا تھا ، جو 465.20 پوائنٹس یا 1.14 فیصد کا اضافہ ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس نے رینج باؤنڈ سیشن میں 0.16 فیصد گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کے دوران تاجروں کی ہیوی سیکٹر بشمول آٹوموبائل، سیمنٹ، کیمیکل، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور او ایم سیز میں دلچسپی دیکھی گئی۔

ہیڈ آف ریسرچ آئی جی آئی سیکیورٹیز سعد خاننے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ”سعودی عرب سے فنڈز کی رپورٹس، اور سیلاب سے متعلق ورلڈ بینک کی جانب سے فنڈز کی تقسیم نے ایک سکھ کی سانس فراہم کی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”مارکیٹ آنے والے بجٹ میں کمپنیوں کے ذخائر پر ٹیکس لگانے کی حکومتی تجویز پر بھی رد عمل کا اظہار کر رہی ہے۔ سرمایہ کار اب بھاری منافع اور بونس دیکھنے کی طرف متوجہ ہیں۔“

ایک اہم پیشرفت اور ہوئی ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کو بتایا کہ ملک رکے ہوئے فنڈز کے اجراء کیلئے اپنے آئندہ بجٹ کی تفصیلات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کے ساتھ شیئر کرے گا۔

100 index

KSE

Bench mark Index